ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے بی جے پی ممبر اسمبلی نے وہاٹس ایپ گروپ میں بھیجی فحش تصویر

کرناٹک کے بی جے پی ممبر اسمبلی نے وہاٹس ایپ گروپ میں بھیجی فحش تصویر

Thu, 04 May 2017 02:31:52    S.O. News Service

بنگلور، 3؍مئی (آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک کے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے ایک وہاٹس ایپ گروپ میں 50سے زائد پورن فوٹو پوسٹ کر ڈالیں، اس وہاٹس ایپ گروپ کے ممبروں میں کئی ممبر ان اسمبلی، کونسلر اور سینئر افسران شامل ہیں۔ریاستی اسمبلی کے رکن سی مہنتیش کوٹاگمتھ نے اس شرمندگی بھرے واقعہ پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے ۔

خبریں اور الرٹ شیئر کرنے کے لیے بنائے گئے ’بیلاگاوی میڈیا فورس‘نامی یہ گروپ منگل کو خواتین کی عریاں تصاویر سے بھرا پڑا رہا۔اس گروپ کے ممبروں میں پولیس کے سربراہ سمیت کئی بڑے افسران ، ممبران پارلیمنٹ ، خاتون افسران ، سماجی کارکن اور میڈیا کے لوگ ہیں۔گروپ میں ان فحش تصاویر کے سیلاب کے بعد کئی ارکان نے اس گروپ کو چھوڑ دیاہے ، کئی ارکان نے اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے اپنے رد عمل کا اظہار کیاہے ۔اس کے بعد ایک گروپ ایڈمن نے مہنتیش کوٹاگمتھ کو گروپ سے نکال دیا۔

غورطلب ہے کہ وہاٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فحش مواد شیئر کرنا قانونی جرم ہے۔اس واقعہ کے بعد رکن اسمبلی نے اپنا موبائل فون سوئچ آف کر لیا اور ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔غور طلب ہے کہ 2012میں ریاست کے تین وزراء اسمبلی میں موبائل پر فحش ویڈیوز دیکھتے ہوئے پائے گئے تھے۔


Share: